لاہورہائیکورٹ:سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈآصف ہاشمی سمیت دیگر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

لاہورہائیکورٹ:سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈآصف ہاشمی سمیت دیگر کی ...
لاہورہائیکورٹ:سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈآصف ہاشمی سمیت دیگر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہو رہائیکورٹ نے سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈآصف ہاشمی سمیت 6 افسران کی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ کے جسٹس باقرعلی نجفی کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے آصف ہاشمی کی ضمانت کیلئے دائر درخواست کی سماعت کی،ملزموںکی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ ہمیں غیرقانونی طورپرگرفتارکیا گیااوربے بنیادالزامات لگائے۔عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔