لارڈز ٹیسٹ کا پہلا روز بارش سے متاثر ہونے کا امکان

لارڈز ٹیسٹ کا پہلا روز بارش سے متاثر ہونے کا امکان
لارڈز ٹیسٹ کا پہلا روز بارش سے متاثر ہونے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ویب ڈیسک)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ کا پہلا روز بارش کے باعث متاثر ہونے کا امکان ہے۔ لندن میں صبح سے ہی بارش ہورہی ہے جس کی وجہ سے لارڈز کی وکٹ اور گرائونڈ کو کورز سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔

دونوں ٹیموں کو پاکستانی وقت کے مطابق تین بجے میدان میں اترنا ہے تاہم بارش کے باعث ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل متاثر ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دو سال بعد ایک مرتبہ پھر ٹیسٹ سیریز میں آمنا سامنا ہوگا، آخری مرتبہ 2016 میں اوول میں انگلینڈ کو شکست دے کر قومی ٹیم نے پہلی مرتبہ آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی جو مختصر وقت تک برقرار رہی۔

گزشتہ دورہ انگلینڈ میں قومی ٹیم کی قیادت مصباح الحق اور انگلش ٹیم کے کپتان السٹرل کک تھے تاہم اب دونوں ٹیموں کے کپتان نئے ہیں، گرین کیپس کی قیادت سرفراز احمد اور انگلش ٹیم کی کپتانی کے فرائض جوئے روٹ ادا کریں گے۔آج سے شروع ہونے والے لارڈز ٹیسٹ کے لیے گیارہ رکنی قومی ٹیم اظہر علی، امام الحق، حارث سہیل، اسد شفیق، بابراعظم، کپتان سرفراز احمد، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، محمد عباس پر مشتمل ہوگی جب کہ راحت علی اور حسن علی میں سے کسی ایک کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

میزبان انگلش ٹیم السٹرل کک، مارک اسٹون مین، کپتان جوئے روٹ، ڈیوڈ میلان، جونی بیرسٹو، بین سٹوک، جوس بٹلر، ڈوم بیس، اسٹارٹ براڈ، جیمز اینڈرسن اور مارک ووڈ یا کرس ووکس میں سے کسی ایک کو حتمی ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

مزید :

کھیل -