اسلام آبادہائیکورٹ:ممبئی حملوں سے متعلق بیان پر نوازشریف کیخلاف درخواست پر وفاق نے جواب داخل کرانے کیلئے مہلت مانگ لی

اسلام آبادہائیکورٹ:ممبئی حملوں سے متعلق بیان پر نوازشریف کیخلاف درخواست پر ...
اسلام آبادہائیکورٹ:ممبئی حملوں سے متعلق بیان پر نوازشریف کیخلاف درخواست پر وفاق نے جواب داخل کرانے کیلئے مہلت مانگ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ میں ممبئی حملوں سے متعلق بیان پر نوازشریف کیخلاف درخواست پر وفاق نے جواب داخل کرانے کیلئے مہلت مانگ لی ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق نے ممبئی حملوں سے متعلق بیان پر سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی،درخواستگزار نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ نواز شریف نے اپنے حلف سے غداری کی ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ ریاست مخالف بیان پرنوازشریف کیخلاف کارروائی کاحکم دیاجائے۔
دوران سماعت ڈی جی ایف آئی اے کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کرادیا گیا جبکہ وفاق نے جواب داخل کرانے کیلئے مہلت مانگ لی،عدالت نے پیمرا کودوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیااور سماعت 5 جون تک ملتوی کردی۔