دبئی سے کابل جانے والی پرواز کو ہائی جیک کرنے کی کوشش اور پھر۔۔۔
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)دبئی سے افغان دارلحکومت کابل جانے والے مسافروں سے بھرے طیارے کو ایران کی فضائی حدود میں ہائی جیک کرنے کی کوشش کی گئی تاہم یہ کارروائی کامیاب نہ ہوسکی ۔
’آئی ایف پی نیوز‘ کے مطابق پرواز کو ایران کے علاقے سستان اور صوبہ بلوچستان کی فضاﺅں میں اس وقت ہائی جیک کرنے کی کوشش کی گئی جب ایک چاقو بردار شخص نے طیارے کے کاک پٹ میں گھسنے کی کوشش کی لیکن پائلٹ نے دروازہ بند کرلیا ۔ اسی اثناءمیں جہاز کا عملہ مسلح مجرم سے چاقوچھیننے میں کامیاب ہوگیا اور پھر اسے ٹائلٹ میں قید کردیاگیا۔
اس واقعے میں کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔