تحریک انصاف اپنے مشن سے ہٹ گئی،22سال بعدجن کااحتساب کرانا تھا پی ٹی آئی انہیں دوبارہ اسمبلیوں میں بھیجنا چاہتی ہے ،فوزیہ قصوری
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کی رہنما فوزیہ قصوری نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ،اس پر موقع پر یس کانفرنس کرتے ہوئے فوزیہ قصوری نے کہا کہ میں پہلے دن سے تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی رہی ،میں نے اپنی زندگی کے بہترین 22 سال تحریک انصاف کو دیئے ،آج سے پی ایس پی میر ی فیملی ہے ۔
فوزیہ قصوری کا کہناتھا کہ تحریک انصاف اپنے مشن سے گر گئی ہے،2013 کے بعد تحریک انصاف مشن سے ہٹ گئی ،انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی خود کو مہاجر نہیں سمجھا،میں نے ہمیشہ خود کو پاکستانی سمجھا،ان کا کہناتھا کہ میں نے کبھی اقتدار کی سیاست نہیں کی اورنہ میرا عمران خان سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں ہے ،فوزیہ قصوری نے کہا کہ تحریک انصاف میں ہمیشہ ورکرز کی بات کی ،انہوں نے کہا کہ میں نے دیکھا پی ٹی آئی اپنے منشور سے ہٹ گئی ہے،22سال بعدجن کااحتساب کرانا تھا پی ٹی آئی انہیں دوبارہ اسمبلیوں میں بھیجنا چاہتی ہے ،میں ان جماعتوں کا حصہ نہیں بن سکتی تھی جنہوں نے پاکستان کے وسائل کو لوٹا،انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ذاتی ناراضگی نہیں ہے ، مجھے مدرآف پی ٹی آئی کا ٹائٹل دیا گیا تھا،میرے پاس چوائس تھی کہ پی ٹی آئی سے الگ ہو کر سیاست سے الگ ہوجاتی۔
انہوں نے کہا کہ ان اندھیروں میں مصطفی کمال اورانیس قائم خانی بہادر لوگ نظر آئے،مصطفی کمال اور انیس قائم خانی نے دہشتگردی اور جھوٹ کا مقابلہ کیا،پی ایس پی مڈل کلاس پارٹی ہے اور انہی کو اہمیت دی جاتی ہے۔