فوزیہ قصوری کو خوش آمدیدکہتے ہیں،ہمارے مخالفین رسوا ہو کر ماضی کا حصہ بن گئے:مصطفی کمال

فوزیہ قصوری کو خوش آمدیدکہتے ہیں،ہمارے مخالفین رسوا ہو کر ماضی کا حصہ بن ...
فوزیہ قصوری کو خوش آمدیدکہتے ہیں،ہمارے مخالفین رسوا ہو کر ماضی کا حصہ بن گئے:مصطفی کمال

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ فاروق ستار،عشرت العباد بغیر گولی چلائے گرگئے،یہ لوگ رسوا ہوئے اور اب تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں لیکن عوام صحیح اورغلط میں تمیز کر کے پی ایس پی میں آرہے ہیں،آج فوزیہ قصوری کے شامل ہونے سے ہمارے نظریے کی توثیق ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فوزیہ قصوری نے پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال کے ہمراہ پریس کانفرس کی جس میں انہوں نے باقاعدہ طور پر پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان بھی کیا ۔اس موقع پر مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ہم فوزیہ قصوری کو خو ش آمدید کہتے ہیں،آج ان کے شامل ہونے سے ہمارے نظریے کی توثیق ہوئی ہے،لوگ صحیح اورغلط میں تمیز کر کے پی ایس پی میں آرہے ہیں۔مصطفی کمال کا مزید کہنا تھا کہ آج ہمارے18ایم پی ایزاور4ایم ایز ہیں،پاکستان کے مظلوم لوگ ہماری طرف دیکھ رہے ہیں،پی ایس پی 2 سال میں پاکستان کی ابھرتی ہوئی جماعت بن گئی ہے۔مصطفی کمال کا مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ بانی ایم کیو ایم برسوں سے براجمان تھا ان کے جھوٹ کا پردہ چاک ہوگیا،فاروق ستار،عشرت العباد بغیر گولی چلائے گرگئے،یہ لوگ رسوا ہو کر تاریخ کا حصہ بن گئے ہیں، اب ان کے ناٹک اور نہیں چل سکتے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر الیکشن کے آخری مہینوں میں نئے صوبوں کے نعرے لگنے لگتے ہیں یہ کوئی نئی بات نہیںلیکن یہاں وزیراعلیٰ سندھ ایم کیو ایم پرلعنت بھیج رہے ہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی