کیا آپ جانتے ہیں کہ عمران خان آج کتنے سال کے بعد قومی اسمبلی میں تشریف لائے ؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا

کیا آپ جانتے ہیں کہ عمران خان آج کتنے سال کے بعد قومی اسمبلی میں تشریف لائے ؟ ...
کیا آپ جانتے ہیں کہ عمران خان آج کتنے سال کے بعد قومی اسمبلی میں تشریف لائے ؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 2 سال کی غیر حاضری کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی، یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ عمران خان اس سے قبل آخری بار 2016 میں قومی اسمبلی میں آئے تھے ۔
اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہوا جس میں فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کا بل قومی اسمبلی میں منظور کر لیا گیاہے، اس موقع پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی تقریباً 2سال بعد اسمبلی میں پہنچے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ فاٹا اصلاحات بل انتہائی اہم ہے اس کے لیے پارلیمنٹ آیا ہوں اور تحریک انصاف فاٹا اصلاحات بل کے حق میں ووٹ دے گی تاہم پارلیمنٹ اگر ٹھیک ہوتی تو ہر روز آتا، اگر فرینڈلی اپوزیشن نہ ہوتی تو میں بھی پارلیمنٹ آتا۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو چلانا وزیراعظم کی ذمہ داری ہے، وزیراعظم ہی اسمبلی کو چلاتے ہیں۔
دوسری جانب قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے عمران خان کی اسمبلی میں ا?مد پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بڑی دیر کی مہربان آتےآتے، عمران خان کو اسمبلی میں آنا چاہیے۔

مزید :

قومی -