نگران وزیراعظم کیلئے چوتھے نام پر مشاور ت کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)نگران وزیر اعظم کیلئے چوتھے نام پر مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ہے اس بات کا انکشاف وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے فاٹا اصلاحات بل کے قومی اسمبلی سے دو اکثریت سے منظور ی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کی جانب سے جو نام نگران وزیر اعظم کیلئے دیئے گئے ہم نے ان سے اتفاق نہیں کیا اور جو نام ہم نے دیئے اپوزیشن لیڈر نے ان سے اتفاق نہیں کیا ۔ اب آئندہ دو روز میں خورشید شاہ کے ساتھ ملاقات میں نگران وزیر اعظم کیلئے چو تھے نام پر مشاورت کریں گے اور اگر پھر بھی معاملہ طے نہ ہوا تو دو نوں طرف سے د و دو نام پارلیمانی کمیٹی میں بھیج دیئے جائیں گے اور اگر وہاں کسی نام پر اتفاق نہ ہوسکا تو پھر معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا اور وہ پارلیمانی کمیٹی کو بھیجے گئے ناموں میں سے کسی ایک نام انتخاب کرکے نگران وزیر اعظم کا اعلان کردے گا ۔