’اچانک میری بہن کے پاس بہت پیسے آگئے، میں حیران تھی پھر ایک دن ایک لڑکی نے ایسی شرمناک ترین حقیقت بتادی کہ زندگی کا سب سے زوردار جھٹکا دے دیا، اس نے کہا کہ۔۔۔‘

’اچانک میری بہن کے پاس بہت پیسے آگئے، میں حیران تھی پھر ایک دن ایک لڑکی نے ...

سڈنی(نیوز ڈیسک) نوکری کے لئے نیوزی لینڈ سے آسٹریلیا جانے والی ایک نوجوان لڑکی کے اہلخانہ اس بات پر خوشی سے پھولے نہیں سما رہے تھے کہ ان کی بیٹی کو بہت ہی اچھی ملازمت مل گئی ہے۔ لڑکی نے بڑی بہن کو بتایا کہ وہ ایک کامیاب مارکیٹنگ پروفیشنل بن چکی ہے اور اس کے پاس پیسے کی ریل پیل ہو چکی ہے مگر پھر ایک دن اچانک یہ صدمہ خیز انکشاف سامنے آیا کہ وہ آسٹریلیا میں جسم فروشی کر رہی تھی۔

میل آن لائن کے مطابق جسم فروش لڑکی کی بڑی بہن کا کہنا ہے کہ اس کی چھوٹی بہن پانچ سال قبل آک لینڈ سے سڈنی گئی تھی اور ہر سال ایک بار گھر کا چکر لگاتی تھی۔ اس کا کہنا تھا کہ ”چونکہ میری چھوٹی بہن بہت اچھی آمدنی حاصل کررہی تھی تومیں یہی سمجھ رہی تھی کہ وہ واقعی ایک کامیاب مارکیٹنگ پروفیشنل بن چکی ہے۔ وہ ہمیشہ شاندار نظر آتی تھی، اس کے ملبوسات بھی بہت اعلیٰ ہوتے تھے اور ضرورت و آسائش کی ہر چیز اس کے پاس موجود ہوتی تھی۔ مجھے افسوس ہے کہ اس نے ہم سے جھوٹ بولا اور یہ حقیقت بھی اس نے خود نہیں بلکہ ایک مشترکہ دوست نے ہمیں بتائی۔

مجھے اس کی سلامتی کے بارے میں بھی خدشات لاحق ہیں۔ حال ہی میں مَیں نے اس سے رابطے کی کوشش کی ہے لیکن وہ میری بات کا جواب نہیں دے رہی۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ محفوظ ماحول میں کام کررہی ہے، نشہ آور ادویات استعمال نہیں کرتی اوراتنی خوش ہے کہ اپنی زندگی میں کبھی ایسی خوشی اسے نہیں ملی تھی۔

وہ کہتی ہے کہ مناسب وقت پر یہ کام چھوڑ کر کوئی اور کام کرلے گی لیکن مجھے اس کے بارے میں فکر لاحق ہے، وہ میری چھوٹی بہن ہے اور میں ہمیشہ اس کے تحفظ کے لئے فکر مند رہی ہوں۔ میں اس کے انسٹاگرام پیج پر دیکھتی ہوں تو اس پر شاپنگ، بیرون ملک سفر اور پارٹیوں کی تصاویر نظر آتی ہیں۔یقینا جو کچھ وہ کمارہی ہے بے فکری کے ساتھ ضائع بھی کررہی ہے۔ مجھے خدشہ لاحق ہے کہ اس طرح وہ خود کو جسم فروشی کے دھندے سے کبھی باہر نکال نہیں پائے گی۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...