’یہ کام مرد خواتین سے بہتر کرتے ہیں‘ سائنسدانوں نے فیصلہ سنادیا،جان کر تمام پاکستانی مرد اپنی بیگمات کو یہ خبر ضرور پڑھائیں گے

’یہ کام مرد خواتین سے بہتر کرتے ہیں‘ سائنسدانوں نے فیصلہ سنادیا،جان کر تمام ...
’یہ کام مرد خواتین سے بہتر کرتے ہیں‘ سائنسدانوں نے فیصلہ سنادیا،جان کر تمام پاکستانی مرد اپنی بیگمات کو یہ خبر ضرور پڑھائیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نیویارک(نیوز ڈیسک) خواتین سے بہت معذرت، لیکن اب تو سائنسدانوں نے بھی کہہ دیا ہے کہ سمتوں کی سوجھ بوجھ اور راستوں کی تلاش میں مرد خواتین کی نسبت کافی بہتر ہوتے ہیں جبکہ وہ شارٹ کٹ ڈھونڈنے میں بھی خواتین کی نسبت زیادہ باصلاحیت ہوتے ہیں۔

تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ اپنی منزل پر پہنچنے میں مرد زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے پہنچ جاتے ہیں کیونکہ وہ سمتوں کی بہتر سوج بوجھ کی وجہ سے شارٹ کٹ استعمال کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں جبکہ خواتین اس کے برعکس جانے پہچانے راستے کو استعمال کرنے کو ترجیح دیتی ہیں۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سانتا باربرا کے سائنسدانوں نے اس تحقیق کے لئے متعدد تجربات کئے جن کے دوران عورتوں اور مردوں کی راستے ڈھونڈنے کی صلاحیت کا جائزہ لیا گیا۔ یہ تجربات ورچوئل رئیلٹی ٹیکنالوجی سے کئے گئے جس کے ذریعے خواتین او رمردوں کو کمپیوٹر پر سافٹ ویئر کے ذریعے بنائی گئی بھول بھلئیوں میں راستہ ڈھونڈنے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔ تحقیق کے شرکاءکو پہلے ان بھول بھلئیوں سے گزرتے ہوئے مخصوص مقامات تک پہنچنے کے لئے ایک سادہ راستہ دکھایا گیا اور پھر انہیں خود سے مطلوبہ مقام تک پہنچنے کے لئے راستہ ڈھونڈنے کو کہا گیا۔ خواتین اور مردوں کے مشاہدے سے معلوم ہوا کہ خواتین نے عموماً اسی راستے کو استعمال کرنے کی کوشش کی جو پہلے انہیں بتایاگیا تھا اور نسبتاً سادہ تھا۔ اس کے برعکس مردوں نے نئے راستے ڈھونڈنے کی کوشش کی جو پہلے دکھائے گئے سادہ راستے کی نسبت مشکل ضرور تھے لیکن مختصر تھے۔

تحقیق کی سربراہی کرنے والے سائنسدان الیگزینڈر بون کا کہنا تھا کہ اگرچہ بہت سی خواتین کی راستے ڈھونڈنے کی صلاحیت مردوں جیسی ہی ہے لیکن پھر بھی ان کی بڑی تعداد ایسی ہے جو نئے اور مختصر راستے تلاش کرنے کی بجائے سادہ اور جانے پہچانے راستوں کو استعمال کرنے کو ترجیح دیتی ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس