اگر فون پانی میں گر جائے تو کیا چاولوں میں رکھنے سے ٹھیک ہوجاتا ہے؟ بالآخر اصل حقیقت سامنے آگئی

اگر فون پانی میں گر جائے تو کیا چاولوں میں رکھنے سے ٹھیک ہوجاتا ہے؟ بالآخر ...
اگر فون پانی میں گر جائے تو کیا چاولوں میں رکھنے سے ٹھیک ہوجاتا ہے؟ بالآخر اصل حقیقت سامنے آگئی

  

سڈنی(نیوز ڈیسک)کچھ باتیں ایسی مشہور ہو جاتی ہیں کہ ہر کوئی ان پر آنکھیں بند کر کے یقین کرنے لگتا ہے اور ان کی حقیقت کو کبھی تجربے اور مشاہدے سے پرکھنے کی کوشش نہیں کی جاتی۔ ایسا قدیم زمانے میں بھی ہوتا تھا اور ٹیکنالوجی کے جدید دور میں بھی معاملہ مختلف نہیں ہے۔ آسٹریلین ٹیکنالوجی ایکسپرٹ سٹیفن فینچ نے جدید ٹیکنالوجی کے متعلق ہمارے بہت سے ایسے توہمات کی اصل حقیقت بتائی ہے۔

مثال کے طور پر آپ نے بھی ضرور سنا ہوگا کہ موبائل فون اگر پانی میں گر جائے تو اسے خشک چاولوں میں چند گھنٹوں کے لئے رکھیں تو بالکل خشک ہو جاتا ہے اور پھر سے بہترین حالت میں کام شروع کر دیتا ہے۔ سٹیفن فینچ کہتے ہیں کہ بدقسمتی سے یہ بات درست نہیں ہے۔ موبائل فون کے اندر داخل ہونے والا پانی اسے نقصان پہنچاتا ہے اور آپ اسے جتنی بھی دیر چاولوں میں رکھیں اسے کوئی فرق پڑنے والا نہیں۔

اسی طرح زیادہ پکسل کا مطلب بہتر تصویر خیال کیا جاتا ہے ۔ یہ خیال بہت ہی عام پایاجاتا ہے لیکن بدقسمتی سے یہ بھی درست نہیں ہے۔ ہم یہ سوچ کر زیادہ سے زیادہ پکسل کیمرے والا موبائل فون خریدتے ہیں کہ یہ بہترین تصویر بنائے گائے مگر سٹیفن فینچ کہتے ہیں کہ زیادہ میگا پکسل کا مطلب صرف یہ ہوتا ہے کہ لمبائی اور چوڑائی کے لحاظ سے بڑی تصویر بنے گی اور فائل کا سائز بڑا ہوگا۔ اس کا تصویر کی کوالٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ اچھی تصویر کا تعلق لینز کی کوالٹی، سینسر، لائٹنگ اور کیمرے کی کمپوزیشن سے ہوتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /سائنس اور ٹیکنالوجی