نوجوان لڑکی نے سرعام اپنے محبوب کے جسم کا ایسا حصہ چبا ڈالا کہ جان کر ہی ہر مرد کی چیخیں نکل جائیں، یہ تو کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا کہ۔۔۔

نوجوان لڑکی نے سرعام اپنے محبوب کے جسم کا ایسا حصہ چبا ڈالا کہ جان کر ہی ہر ...
نوجوان لڑکی نے سرعام اپنے محبوب کے جسم کا ایسا حصہ چبا ڈالا کہ جان کر ہی ہر مرد کی چیخیں نکل جائیں، یہ تو کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا کہ۔۔۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بیجنگ(نیوز ڈیسک) دو پیار کرنے والوں کی جدائی کا لمحہ کبھی آسان نہیں ہوتا مگراس چینی نوجوان کی اپنی گرل فرینڈ سے الوداعی ملاقات تو ایسی دردناک ثابت ہوئی کہ بیچارہ جب تک زندہ ہے اس کی تکلیف کو یاد رکھے گا۔ لیو نامی اس 23سالہ نوجوان نے جب اپنی گرل فرینڈ سے علیحدگی کا فیصلہ کیا تو لڑکی نے ایک الوداعی بوسے کی درخواست کر دی، جسے اس نے قبول کر لیاالبتہ یہ اس کی بہت بڑی غلطی ثابت ہوئی۔ جیسے ہی اس نے لڑکی کو الوداعی بوسہ دینے کی کوشش کی تو اُس نے لیو کی زبان کو اپنے دانتوں میں دبا لیا۔ جب لڑکے کے تیکھے دانت لیو کی زبان میں پیوست ہوئے تو بیچارا تڑپنے اور چلانے لگا لیکن لڑکی نے اس کی زبان چھوڑنے سے انکار کر دیا۔

چیخ و پکار سن کر لوگ جمع ہوگئے اور پولیس کو بھی بلوالیا گیا مگر لڑکی لیو کی زبان چھوڑنے پر کسی طور تیار نہیں تھی۔ کافی لمبی تگ و دو کی گئی مگر جب کامیابی نا ہوئی تو بالآخر پولیس نے لڑکی کی آنکھوں میں مرچوں والا سپرے چھڑک کر اسے بدقسمت لڑکے کی زبان چھوڑنے پر مجبور کیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کا تعلق صوبہ آن ہوئی سے ہے اور اس کے والدین کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے ذہنی مسائل سے دوچار ہے ۔ لیو کے ساتھ اس کے تعلقات کئی سال سے تھے لیکن اس کے حالیہ ذہنی مسائل کی وجہ سے لیو نے اسے چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔

اس افسوسناک واقعہ کی متعدد افراد نے اپنے موبائل فون پر ویڈیو بنائی جو کہ چینی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی لیو ہسپتال میں زیر علاج ہے اور چونکہ اس کی جانب سے لڑکی کے خلاف شکایت درج نہیں کروائی گئی تو اس سلسلے میں کوئی قانونی کاروائی نہیں کی جا رہی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس