’ایران نے ایک ایسا میزائل بنالیا ہے جو۔۔۔‘ ایسا انکشاف منظر عام پر کہ امریکہ اور اسرائیل سمیت پوری دنیا میں کھلبلی مچ گئی
تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ عالمی طاقتوں کے جوہری معاہدے سے علیحدہ ہونے کا اعلان کر چکے ہیں جس کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیاں حالات بہت کشیدہ ہیں۔ ایسے میں امریکا کے لئے ایک خوفناک انکشاف سامنے آگیا ہے، جسے جان کر اکثر مغربی ممالک بھی ایران کے متعلق اپنی موجودہ رائے پر نظر سانی پر مجبور ہوسکتے ہیں ۔ اسلحے کے پھیلاﺅ پر تحقیق کرنے والے امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران طاقتور بیلسٹک میزائلوں کی تیاری کر رہا ہے جو امریکہ اور یورپ کو نیست و نابود کر سکتے ہیں۔
ڈیلی سٹار کے مطابق حال ہی میں سامنے آنے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایران کے ایک دور دراز صحرا میں راکٹ انجن اور راکٹ فیول کی تیاری پر ممکنہ طور پر کام ہو رہا ہے۔ کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے تحقیقاتی ادارے کے ماہرین کو اس ایرانی میزائل فیکٹری کے بارے میں ایرانی سرکاری ٹی وی کے کچھ پروگرام دیکھنے سے اشارے ملے ۔ اس کے بعد کئی ہفتے تک سیٹلائٹ تصاویر کا جائزہ لیا گیا جس کے بعد یہ ماہرین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ایران صحرائی علاقے میںلانگ رینج میزائلوں کی تیاری کا پروگرام جاری رکھے ہوئے ہے ۔ ا گریہ بات ثابت ہو جاتی ہے کہ ایران لانگ رینج میزائلوں کی تیاری پر کام کر رہا ہے تو امریکہ کے ساتھ اس کی کشیدگی میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔
امریکی ماہرین کے علاوہ پانچ دیگر ماہرین نے بھی حال ہی میں جمع کیے گئے شواہد کا جائزہ لیا ہے اور ان کی بھی یہی رائے ہے کہ ایران لانگ رینج میزائل ٹیکنالوجی پر کام کر رہا ہے۔ انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ فار سٹریٹجک سٹڈی سے وابستہ ماہر مائیکل ایل مین بھی حالیہ شواہد کا جائزہ لینے والے ماہرین میں شامل ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ”یہ تحققات انتہائی پریشان کن پیشرفت کی جانب اشارہ کر رہی ہیں ۔ یہ شواہد واقعاتی ہیں لیکن یہ واضح کرتے ہیں کہ ایران اگلے پانچ سے دس سال میں بین الابراعظمی بیلسٹک میزائل تیار کر لے گا ۔“