عمران خان نے اپنے گھر میں ایسی چیز بنانا شروع کردی کہ جان کر آپ بھی بے اختیار سبحان اللہ کہہ اٹھیں گے

عمران خان نے اپنے گھر میں ایسی چیز بنانا شروع کردی کہ جان کر آپ بھی بے اختیار ...
عمران خان نے اپنے گھر میں ایسی چیز بنانا شروع کردی کہ جان کر آپ بھی بے اختیار سبحان اللہ کہہ اٹھیں گے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے بنی گالا میں واقع اپنے گھر میں مسجد بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس نیک کام کے لیے جگہ کا تعین کیا جا رہا ہے ۔

تفصیل کے مطابق جہاں ایک طرف عمران خان پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت کے چیئر مین کی حیثیت سے دن رات کام کر رہے ہیں وہاں ہی وہ ایک سادہ لوح دینی افکار رکھنے والے انسان بھی سمجھے جاتے ہیں ،یہ ہی وجہ ہے کہ ان کے ہاتھ میں اکثر اوقات تسبیح بھی دیکھی جاتی ہے اور سوشل میڈ یا پر بہت سی ایسی تصاویر بھی گردش کرتی ہیں کہ وہ غریبوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھا رہے ہیں ۔

تیسری شادی کے بعد یہ خبریں بھی سامنے آئیں کہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے ا ن کی چند بری عادتوں کو بھی ختم کروایا ہے ۔یہ خبر بھی سامنے آئی کہ بشریٰ بی بی نے عمران خان کے پالتو کتے کو گھر کی حدود سے باہر نکلوا دیا ہے ۔عمران خان نے خود بھی یہ تسلیم کیا کہ تیسری شادی سے ان کی زندگی میں بہت تبدیلی آئی ہے ۔اب خبر یہ ہے کہ عمران خان اپنے گھر میں مسجد تعمیر کروا رہے ہیں ،اس حوالے سے سوشل میڈ یا پر عمران خان کی تصویریں گردش کر رہی ہیں جس میں وہ بہت سے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ساتھ ہی ان پوسٹوں میں کہا جا رہا ہے کہ عمران خان اپنے گھر میں مسجد تعمیر کروانے کے لیے جگہ کا تعین کر رہے ہیں ۔

مزید : قومی