سلمان خان کی ریس 3 پر پاکستان نے پابندی لگا دی، وجہ پاکستان کی مخالفت نہیں بلکہ۔۔۔
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی حکومت نے عید الفطر کے موقع پر بھارتی فلموں پر عارضی پابندی عائد کردی ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق بھارتی فلموں پر پابندی عید کے روز سے دو ہفتوں تک جاری رہے گی اور اس سلسلے میں وزارت اطلاعات نے نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ بھارتی فلموں پر پابندی لگانے کا مقصد مقامی فلم انڈسٹری کو فروغ دیناہے ۔واضح رہے کہ عید الفطر پر بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’ریس تھری ‘نمائش کے لیے پیش کی جانی تھی تاہم اب پابندی کے بعد یہ فلم عید پر پاکستانی سینماﺅں میں نہیں دکھائی جائے گی ۔ادھر ممکنہ طور پر رنبیر کپور کی فلم ’سنجو‘بھی اس پابندی کی زد میں آسکتی ہے کیونکہ اس فلم نے 29جون کو ریلیز ہونا ہے ۔