بڑے شہر کی چابی معروف فحش اداکارہ کے حوالے کردی گئی، لیکن وجہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
ویسٹ ہالی وڈ(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زندگی عذاب کرنے والی فحش اداکارہ سٹورمی ڈینئیلز کو امریکا کے ہی ایک شہر نے جرا¿ت و ہمت کی مثال قرار دے دیا ہے اور اس کے لئے منعقد کی گئی خصوصی تقریب میں شہر کی چابی بھی اس کی خدمت میں پیش کر دی ہے۔ یہ ریاست کیلیفورنیا کا شہر ویسٹ ہالی ووڈ ہے جہاں ہر سال 23مئی کا دن ’سٹورمی ڈینیلز ڈے‘ کے طور پر منایا جائے گا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق شہر کی انتظامیہ کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں شہر کی علامتی چابی سٹورمی ڈینیلز، جن کا اصل نام سٹیفنی کلفرڈ ہے ، کے حوالے کی گئی۔ اس خاتون نے چند ماہ قبل امریکی میڈیامیں اس وقت ہلچل برپا کردی تھی جب انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام عائد کیا کہ ایک دہائی قبل وہ ان کے ساتھ جنسی مراسم میں ملوث رہے اور زبردستی ان کا منہ بند رکھنے کے لئے دباﺅ ڈالتے رہے ہیں۔
ویسٹ ہالی ووڈ شہر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سٹورمی ڈینیلز نے خود کو ایک مضبوط اور جرا¿تمند خاتون ثابت کیا ہے۔ ان کے اعزاز میں منعقد کی گئی تقریب میں میئر جان ڈیورن اور ان کی کابینہ کے ارکان نے شہر کی علامتی چابی سٹورمی ڈینیلز کو پیش کی اور اس موقع پر سٹورمی ڈینیلز کے عزم و ہمت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے متعدد تقاریر بھی کی گئیں۔
شہر کے میئر کا کہنا تھا کہ ان کا شہر داداگیری کرنے والوں کے خلا ف کھڑے ہونے کی روایت رکھتا ہے اور اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے سٹورمی ڈینیلز کے جرا¿تمندانہ کردار کا اعتراف کیا گیا ہے۔ تقریب میں سٹورمی ڈینیلز کی فحش تصاویر بھی آویزاں کی گئی تھیں جبکہ اس موقع پر سینکڑوں خواتین او رمرد انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لئے موجود تھے۔