”آپ کے بیان ریکارڈ کرنے کے دوران بھی خود ساختہ لوڈ شیڈنگ کی گئی ؟“مریم نواز سے سوشل میڈ یا صارف نے سوال کیا تو آگے سے انہوں نے ایسا جواب دے دیا کہ احتساب عدالت کے جج بھی حیران رہ جائیں گے

”آپ کے بیان ریکارڈ کرنے کے دوران بھی خود ساختہ لوڈ شیڈنگ کی گئی ؟“مریم نواز ...
”آپ کے بیان ریکارڈ کرنے کے دوران بھی خود ساختہ لوڈ شیڈنگ کی گئی ؟“مریم نواز سے سوشل میڈ یا صارف نے سوال کیا تو آگے سے انہوں نے ایسا جواب دے دیا کہ احتساب عدالت کے جج بھی حیران رہ جائیں گے

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے دوران لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر مریم نواز نے ایسا رد عمل ظاہر کردیا کہ سب حیران رہ گئے ۔تفصیل کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر داﺅد خٹک نامی سوشل میڈ یا صارف نے مریم نواز سے سوال کیا کہ ”آپ کے بیان ریکارڈ کرنے کے دوران بھی خود ساختہ لوڈ شیڈنگ کی گئی تھی کہ نہیں ؟“۔

اس پر مریم نواز نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”نہیں !وہ سب حربے میاں صاحب کو تنگ کرنے کے لیے ہیں مگر مجال ہے میاں صاحب اف بھی کر جائیں “۔

واضح رہے کہ چند دن قبل ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں نواز شریف احتساب عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کرا رہے تھے کہ اس دوران لوڈ شیڈنگ کے باعث بجلی غائب ہو گئی تھی۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...