امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ملاقات منسوخ کر دی گئی لیکن شمارلی کوریا نے اپنی ایسی عمارت دھماکے سے اڑا دی کہ اب کم جانگ کو بے حد افسوس ہو گا کیونکہ۔۔۔

امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ملاقات منسوخ کر دی گئی لیکن شمارلی کوریا نے اپنی ...
امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ملاقات منسوخ کر دی گئی لیکن شمارلی کوریا نے اپنی ایسی عمارت دھماکے سے اڑا دی کہ اب کم جانگ کو بے حد افسوس ہو گا کیونکہ۔۔۔

  

پیانگ یانگ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) شمالی کوریا نے خطے میں کسی بھی کشیدگی سے بچنے کے لیے اپنی جوہری تجربہ گاہ کو تباہ کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا نے ملک کے شمال مشرقی علاقے پونگئے ری جوہری سائٹ کے مقام پر غیر ملکی صحافیوں کی موجودگی میں اپنی تجربہ گاہ تباہ کی۔ اس موقع پر غیر ملکی صحافیوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی اور دھوئیں کے بادل آسمان پر اٹھتے ہوئے دیکھے۔

اس سے قبل شمالی و جنوبی کوریا کے سربراہان کے درمیان تاریخی ملاقات سے قبل شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اپنی جوہری تجربہ گاہ کو تباہ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ان کی جنوبی کوریا کے سربراہ سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماو¿ں نے خطے کو جوہری ہتھیاروں سے مکمل طور پر پاک کرنے کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر کی جانب سے 12 جون کو سنگا پور میں ہونے والی ملاقات کو منسوخ کر دیا گیاہے ۔

مزید : بین الاقوامی