(ن)لیگ وعدے سے پیچھے ہٹ رہی ہے:نوید قمر

(ن)لیگ وعدے سے پیچھے ہٹ رہی ہے:نوید قمر
(ن)لیگ وعدے سے پیچھے ہٹ رہی ہے:نوید قمر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے ر ہنما نوید قمر نے کہا مسلم لیگ (ن) نگران وزیر اعظم کے معاملے پر اپنے وعدے سے پیچھے ہٹ رہی ہے ،وزیر اعظم اور اپو زیشن لیڈر کے درمیان 5ملاقاتیں ہوئی ہیں لیکن ابھی تک حکومت اور اپوزیشن کے درمیان نگران وزیر اعظم کے نام پر اتفاق نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زردری کی زیر صدارت اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوید قمر نے کہا ہے کہ اس معاملے پر تحریک انصاف کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں ، تحریک انصاف نے میڈیا کے ذریعے نام ہم تک پہچائے ، انہوں نے بتایا کہ بلاول کی زیر صدارت اجلا س میں نگران وزیر اعظم کے معاملے پر بھی بات چیت کی گئی،ابھی ہمارے پاس 28مئی تک کا وقت ہے کوشش ہے کہ معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہو جائے اصولی طور پر 28یا 29مئی تک پارلیمانی کمیٹی بن جانی چاہئے ۔

مزید :

قومی -