محمد عامر نے الیسٹر کک کو ایسی شاندار گیند پر آوٹ کیا کہ گورے بھی دیکھتے رہ گئے ، ویڈیو دیکھ کر آپ بھی کہیں گے ’بڑا باولر ہے بھئی ‘

محمد عامر نے الیسٹر کک کو ایسی شاندار گیند پر آوٹ کیا کہ گورے بھی دیکھتے رہ ...
محمد عامر نے الیسٹر کک کو ایسی شاندار گیند پر آوٹ کیا کہ گورے بھی دیکھتے رہ گئے ، ویڈیو دیکھ کر آپ بھی کہیں گے ’بڑا باولر ہے بھئی ‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 184 رنز پر آوٹ کر دیاہے اور بیٹنگ کا آغاز کر دیاہے تاہم اس میں سب سے اہم کردار حسن علی اور محمد عباس نے ادا کیا لیکن محمد عامر نے صرف ایک وکٹ حاصل کی لیکن وہ وکٹ پاکستان کیلئے سب سے زیادہ ضروری تھی ۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے بلے باز الیسٹر کک اوپننگ پر آئے اور پاکستانی باولر ز کیلئے وبال جان بن گئے ، انہوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 70 رنز بنائے لیکن وہ عامر کی گیند سے بچنے میں کامیاب نہیں ہوئے ۔ محمد عامر نے شاندار ان سوینگ کرتے ہوئے بلے باز کو مکمل طو ر کنفیوژ کر دیا جس کے باعث انہیں گیند کی سمجھ نہیں آئی اور وہ بولڈ ہو گئے۔
محمد عامر کی شاندار گیند آپ بھی دیکھیں :

مزید :

کھیل -