پرویز مشرف کے بیرون ملک جانے کے ذمہ دار نواز شریف ہیں :شاہ محمد قریشی

پرویز مشرف کے بیرون ملک جانے کے ذمہ دار نواز شریف ہیں :شاہ محمد قریشی
پرویز مشرف کے بیرون ملک جانے کے ذمہ دار نواز شریف ہیں :شاہ محمد قریشی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے پرویز مشرف کے بیرون ملک جانے کی ذمہ داری نواز شریف پر ڈال دی۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پرویزمشرف کا نام ای سی ایل سے نہ نکالا جاتا تووہ باہرنہیں جاسکتے تھے، وزارت داخلہ وزیر اعظم کی مرضی سے ای سی ایل سے نام نکالتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کہتے ہیں ان سے ماتحت نے آئین سے ماورا مطالبہ کیا ،ان کے پاس اختیار تھا،انہوں نے پیغام لانے والے ماتحت کو برطرف کیوں نہیں کیا؟۔

مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق نے شاہ محمود قریشی کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرف کا نام عدالت کے حکم پرای سی ایل سے نکالا ، جمہوریت میں جتنی جان تھی اتنی دیر مشرف کو روکا گیا ، جمہوریت کمزور کرنے میں پی ٹی آئی کا مرکزی کردار رہا۔

مزید : قومی