عامر خان کی مشہور زمانہ فلم ’قیامت سے قیامت تک ‘میں ان کو لیڈ رول کرنے پر کتنا معاوضہ دیا گیا تھا اور وہ کس چیز پر سفر کرتے تھے ؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا

عامر خان کی مشہور زمانہ فلم ’قیامت سے قیامت تک ‘میں ان کو لیڈ رول کرنے پر ...
عامر خان کی مشہور زمانہ فلم ’قیامت سے قیامت تک ‘میں ان کو لیڈ رول کرنے پر کتنا معاوضہ دیا گیا تھا اور وہ کس چیز پر سفر کرتے تھے ؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی وڈ کے مسٹر فرفیکشنسٹ عامرخان کے بھارتی فلم انڈسٹری میں 30 سال مکمل ہو گئے،اس موقع پر بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے عامر خان نے دلچسپ باتیں کیں، انہوں نے کہا کہ عامر خان نے کہا کہ فلم ’سنجو‘ میں وہ جو کردارادا کرنا چاہتے تھے وہ رنبیرکپور نے اداکر لیا۔

تفصیلات کے مطابق انہیں فلم ’قیامت سے قیامت تک‘ میں کام کرنے کا معاوضہ ایک ہزار روپے مہینہ ملا، فلم تقریباً ڈیڑھ سال میں مکمل ہوئی،فلم ریلیز ہوئی تو ان کے پاس گاڑی نہیں تھی،رکشے اور بسوں میں سفر کرتے تھے۔عامرخا ن نے فلم سنجو میں سنیل دت کا کردار ٹھکرانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ سنجو میں سنجے دت کا کردار ہی تو سب کچھ ہے ان کے والد سنیل دت کے کردار میں اتنا دم نہیں تھا۔خیال رہے کہ عامر خان کے انکار کے بعد فلم میں سنیل دت کا کردار پاریش راول نے نبھایا۔

مزید : تفریح