کیا خیبر پختونخوا کی نئی حکومت ایک سال بعد ختم ہو جائے گی؟فاٹا انضمام بل کی منظوری کے بعد دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی

کیا خیبر پختونخوا کی نئی حکومت ایک سال بعد ختم ہو جائے گی؟فاٹا انضمام بل کی ...
کیا خیبر پختونخوا کی نئی حکومت ایک سال بعد ختم ہو جائے گی؟فاٹا انضمام بل کی منظوری کے بعد دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام سے ملکی سیاست میں بڑی تبدیلی آنے کا امکان ہے ،ا س انضمام کے نتیجے میں خیبر پختونخواکی الیکشن 2018کے کے بعد قائم ہونیوالی حکومت ٹھیک ایک سال بعد گر سکتی ہے ۔

جیو نیوز کے سینئر تجزیہ کار شاہ زیب خانزاد ہ کے مطابق فاٹا انضمام کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی کی 21نشستوں میں اضافہ ہوگا جن پر موجودہ انتخابات 2018کے ٹھیک ایک سال بعد دوبارہ انتخابات ہونگے اور اگر ان انتخابات کے نتیجے میں الیکشن 2018کے نتیجے میں بننے والی کے پی کے کی حکومت کامیاب نہ ہوسکی تو صوبائی اسمبلی میں عددی اکثریت کھوتے اس کی حکو مت ختم ہو جائے گی اور خیبر پختو نخوا میں اس پارٹی کی حکومت قائم ہو جائے گی جو فاٹا کی صوبائی نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی ۔ یو ں اس بات کے امکانا ت موجود ہیں کہ خیبر پختواکے اگلے 5سالہ دور حکومت میں دو صوبائی حکومتیں بنیں۔

مزید : قومی