مسلم لیگ ن کو چھوڑنے والی نادیہ عزیز کے خلاف شہر بھر میں بینرز آویزاں

مسلم لیگ ن کو چھوڑنے والی نادیہ عزیز کے خلاف شہر بھر میں بینرز آویزاں
مسلم لیگ ن کو چھوڑنے والی نادیہ عزیز کے خلاف شہر بھر میں بینرز آویزاں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

سرگودھا(بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والی ممبر صوبائی اسمبلی نادیہ عزیز کے خلاف شہر میں بینرز آویزاں کردےئے تاہم انتظامیہ کی مداخلت کے بعدان کو اتار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا سے واحد ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر نادیہ عزیز نے چند روز قبل پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی جس کے بعد نہ صرف ن لیگ بلکہ پی ٹی آئی کے اندر بھی ان کے مخالف دھڑے متحرک ہو گئے ان کے خلاف احتجاج کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی رہنماﺅں نے جہانگیر ترین کے گھر کے باہر دھرنا بھی دیا تھا گزشتہ روز شہر بھی ان کی تصویر کے ساتھ لوٹے کی تصویر لگا کر پینا فلیکس لگا دی گئی تھیں خاتون ایم پی اے نادیہ عزیز کے پاس ابھی بھی چیئر پرسن پی ایچ اے کا چارج ہے جس بنا پر انہوں نے پی ایچ اے کے افسران اور اہلکاروں کی سرزنش کی اور انہیں فوری طور پر شہر میں لگے یہ تمام پینافلیکس ہٹانے کے لیے احکامات جاری کیے جس کے بعد پی ایچ اے عملہ کی بڑی تعداد دن بھر شہر میں لگے تمام پینافلیکس ہٹاتے رہے۔ پی ایچ اے کے افسران کے مطابق نادیہ عزیز ابھی تک پی ایچ اے کی چیئر پرسن ہیں ان کے احکامات پر عملدرآمد ہماری ڈیوٹی ہے۔

شہر بھر میں آویزاں بینرزپر ڈاکٹر نادیہ عزیز پر شدید تنقید کی گئی ،بینرزپر انہیں” مفاد پرست“،”ابن الوقت“اور ”ووٹ مانگ کر شرمندہ نہ کریں“ درج تھا۔

ایم پی اے نادیہ عزیزچندروز قبل ن لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئی تھی.

...ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : علاقائی /پنجاب /سرگودھا