انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستان کے دو کھلاڑی ایسی چیز پہن کر کھیلتے رہے کہ ہنگامہ برپا ہو گیا ، آئی سی سی نے نوٹس لیتے ہوئے جواب طلب کر لیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 184 رنز کے جواب میں 50 رنز بنا لیے ہیں تاہم پہلے دن کے اختتام پر پاکستانی ٹیم کیلئے انتہائی تشویشناک خبرآ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے پاکستان کے دو کھلاڑیوں کی جانب سے سمارٹ واچ پہن کر میچ کھیلنے پر نوٹس لیتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیاہے اور پاکستان کی ٹیم مینجمنٹ سے جواب طلب کر لیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ آئی سی سی نے میچز میں سے کرپشن ختم کرنے کیلئے کھلاڑیوں کو فون سمیت کوئی بھی اس طرح کی چیز استعمال کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے ۔
ذرائع کا کہناہے کہ مبینہ طور پر یہ دو سمارٹ واچز پاکستان کے کھلاڑی اسد شفیق اور بابر اعظم نے پہن رکھی تھی جس پر نوٹس لیا گیاہے ۔