آئی سی سی اینٹی کرپشن آفیسر نے ہمیں میچ کے دوران گھڑیاں پہننے سے منع کیا:حسن علی
لارڈز(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان فاسٹ باولر حسن علی کاکہنا ہے کہ ہمیں آئی سی سی اینٹی کرپشن آفیسر نے میچ کے دوران گھڑیاں پہننے سے منع کیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے پاکستان ٹیم مینجمنٹ سے پاکستانی کھلاڑیوں سے میچ کے دورا ن سمار ٹ واچز پہننے پر نوٹس لیتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔
اس بار ے گفتگو کرتے ہوئے حسن علی کاکہنا تھا کہ آئی سی سی اینٹی کرپشن آفیسر نے ہمیں کہا کہ دوران فیلڈنگ گھڑیاں استعمال نہیں کی جاسکتی۔حسن علی کہتے ہیں کہ آئی سی سی اینٹی کرپشن آفیسر نے ہمیں کہا گیاگھڑیاں نہ پہنیں،اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتا۔
واضح رہے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آج سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف میزبان ٹیم کو پہلی اننگ میں 184رنز تک محدود کیا بلکہ محتاط بلے بازی سے ایک وکٹ کے نقصان پر50رنز بنالئے۔