خواتین مردوں سے بے وفائی صرف اس وجہ سے کرتی ہیں کہ ان کی۔۔۔

خواتین مردوں سے بے وفائی صرف اس وجہ سے کرتی ہیں کہ ان کی۔۔۔
خواتین مردوں سے بے وفائی صرف اس وجہ سے کرتی ہیں کہ ان کی۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم(نیوز ڈیسک)کچھ خواتین بے وفائی کی جانب کیوں مائل ہو جاتی ہیں اور ہمیں کیونکر معلوم ہو سکتا ہے کہ وہ بے وفائی کے جانب راغب ہو رہی ہیں؟ اس موضوع پر تحقیق کرنے والے ماہرین نفسیات بتاتے ہیں کہ خواتین کے رومانوی رویے میں آنے والی تبدیلی کی بنیادی وجہ انہیں ملنے والی توجہ میں کمی ہے۔ جب توجہ نا ملنے کے باعث خواتین کے رویے میں تبدیلی آتی ہے تو اسے بآسانی نوٹ بھی کیا جا سکتاہے۔ 
ماہرین بتاتے ہیں کہ خواتین اپنے شریک حیات کی مکمل اور ہمہ وقت توجہ کی طلبگار ہوتی ہیں اور اگر انہیں معلوم ہو کہ انہیں پوری توجہ نہیں مل رہی تو وہ اس تعلق میں دلچسپی کھونے لگتی ہیں۔ خواتین اپنی اہمیت کے بارے میں انا پرست ہوتی ہیں یعنی اگر انہیں محسوس ہو کہ شریک حیات انہیں اہمیت نہیں دیتا تو وہ گہرا دکھ محسوس کرتی ہیں اور ایسے شخص کے ساتھ زندگی گزارنا ان کے لئے بتدریج مشکل تر ہوتا چلا جاتاہے۔ بس تو شریک حیات کو اپنی جانب مائل رکھنے کا بنیادی نسخہ یہی ہے کہ اسے اپنی توجہ کا مرکز رکھئے اور کبھی نظر انداز مت کیجئے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -