شرمنا ک الزامات پرچیئر مین نیب خود بھی میدان میں آگئے، کسی قسم کا دباﺅ قبول کرنے سے انکار

شرمنا ک الزامات پرچیئر مین نیب خود بھی میدان میں آگئے، کسی قسم کا دباﺅ قبول ...
شرمنا ک الزامات پرچیئر مین نیب خود بھی میدان میں آگئے، کسی قسم کا دباﺅ قبول کرنے سے انکار

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئر مین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہاہے کہ کسی خوف یا دباﺅ میں نہیں آﺅں گا ، احتساب کا عمل جاری رہے گا ۔

اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین نیب نے کہاکہ میں کسی خوف یا دباﺅ میں نہیں آﺅں گا ،اپنے مقصد پر ڈٹا ہوا ہوں ، احتساب کا عمل جاری رہے گا ، کسی بھی قسم کی بلیک میلنگ میں نہیں آﺅں گا ۔ انہوں نے کہا کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے ہر گز خوفزدہ نہیں ہونگا ،آئین وقانون کے مطابق اپنی ذمہ داریاں نبھاتا رہوں گا ۔

مزید : قومی