وزیر اعظم نے چیئرمین نیب کے خلاف خبر نشر کرنے والے چینل کے مالک کو اپنے مشیر کے عہدے سے ہٹادیا

وزیر اعظم نے چیئرمین نیب کے خلاف خبر نشر کرنے والے چینل کے مالک کو اپنے مشیر ...
وزیر اعظم نے چیئرمین نیب کے خلاف خبر نشر کرنے والے چینل کے مالک کو اپنے مشیر کے عہدے سے ہٹادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین نیب کے خلاف خبر نشر کرنے والے چینل کے مالک کو اپنے مشیر کے عہدے سے ہٹادیا ہے۔
نجی ٹی وی نیوز ون نے چیئرمین نیب کے خلاف خبر دی تھی جس میں ان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ انتہائی رنگین مزاج آدمی ہیں ۔ چینل نے چیئرمین نیب کی ویڈیو اور آڈیو بھی نشر کی تھی تاہم نیب نے اس خبر کی تردید کی جس کے بعد چینل نے اپنی خبر پر معافی مانگی۔
وزیر اعظم عمران خان نے خبر پر ایکشن لیتے ہوئے چیئرمین نیب کے خلاف غیر ذمہ دارانہ خبر نشر کرنے والے چینل کے مالک اور اپنے مشیر برائے سپیشل انیشیٹو طاہر اے خان کو عہدے سے برطرف کردیا۔ وزیر اعظم نے خصوصی ہدایات دی ہیں کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جائیں۔