تحریک انصاف کی حکومت پہلے سال کے دوران سب سے زیادہ بیرونی قرض اتارنے والی حکومت بن گئی

تحریک انصاف کی حکومت پہلے سال کے دوران سب سے زیادہ بیرونی قرض اتارنے والی ...
تحریک انصاف کی حکومت پہلے سال کے دوران سب سے زیادہ بیرونی قرض اتارنے والی حکومت بن گئی

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) تحریک انصاف اقتدار کے پہلے سال کے دوران سب سے زیادہ بیرونی قرضہ واپس کرنے والی حکومت بن گئی، وفاقی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران 5.72 ارب ڈالر بیرونی قرضوں میں ادا کیے۔ 

سٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے 9 مہینوں میں 4 ارب 13 کروڑ ڈالر بیرونی قرضوں کے اصل اور ایک ارب 58 کروڑ ڈالر سود کی مد میں ادا کیے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں حکومت نے قرضوں کے اصل اور ان کے سود پر ایک ارب 95 کروڑ ڈالر خرچ کیے ہیں جس میں ایک ارب 46 کروڑ ڈالر قرضوں کے اصل اور 49 کروڑ ڈالر سود کی مد میں ادا کیے گئے ہیں۔

مزید : قومی