وہ صحافی جس نے 2 دن قبل ہی چیئرمین نیب کے خلاف سکینڈل کی پیشگوئی کردی تھی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے 2 روز قبل اپنے پروگرام میں چیئرمین نیب کی کردار کشی کے سکینڈل کے حوالے سے پیشگوئی کی تھی۔
21 مئی کو سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے اپنے پروگرام میں اس سکینڈل کی پیشگوئی کی تھی جس کی 23 مئی کو نجی ٹی وی نیوز ون نے خبر بریک کی تھی۔ چوہدری غلام حسین نے کہا تھا کہ چیئرمین نیب کے خلاف ویڈیوبنانے والی خاتون نے ابھی پانچویں شادی کی ہے اور اس پر 39 مقدمات ہیں۔
چوہدری غلام حسین نے کہا تھا کہ چیئرمین جاوید اقبال اور ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد کے خلاف عورتوں کو انہیں بلیک میل کرنے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ نجی ٹی وی نیوز ون نے اپنی ایک خبر میں دعویٰ کیا تھا کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال انتہائی رنگین مزاج آدمی ہیں۔ چینل پر چیئرمین نیب کی ایک ویڈیو اور ایک آڈیو بھی نشر کی گئی تھی۔ نیب ترجمان نے اس خبر کی سختی سے تردید کی جبکہ چیئرمین نیب نے بھی نجی ٹی وی سے گفتگو میں اس خبر کو خود کے خلاف پراپیگنڈا قرار دیا ہے۔ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین نیب کے خلاف خبر نشر کرنے والے چینل کے مالک طاہر اے خان کو اپنے مشیر کے عہدے سے برطرف کردیا ہے۔
21 مئی 2019
— MNA (@Engr_Naveed111) May 23, 2019
چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال اور ڈی جی نیب شہزاد سلیم کے خلاف ایک گروہ اور ایک عورت کو میدان میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس عورت کی پانچ شادیاں ہیں اور 39 کیسز ہیں اس پر ۔ چوہدری غلام حسین ۔ pic.twitter.com/3uTffKmqzn