مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ڈھائے جارہے ہیں،ملیحہ لودھی

مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ڈھائے جارہے ہیں،ملیحہ لودھی
مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ڈھائے جارہے ہیں،ملیحہ لودھی

  


نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ڈھائے جارہے ہیں،سلامتی کونسل مسئلہ کشمیراورفلسطین کے حل کیلئے متحرک ہو۔

پاکستانی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں مباحثے سے خطاب میں ارکان کے سامنے بھارتی جبرکے ثبوت پیش کئے۔پاکستانی مندوب کا کہناتھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی قدروں کی مسلسل پامالی دیکھ رہے ہیں،مقبوضہ وادی میں تشدد کی لہر سے خواتین بھی محفوظ نہیں،ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ بھارتی فوج کی بربریت کوکالے قوانین تحفظ فراہم کررہے ہیں،کشمیریوں کوتشددکے ذریعے دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /بین الاقوامی /علاقائی /اسلام آباد