ایف آئی اے کی باچا خان ایئر پورٹ پر کارروائی،مطلوب دہشتگرد گرفتار
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایف آئی اے نے باچا خان ایئر پورٹ پر کارروائی کرکے مطلوب دہشتگردمولوی محمد نبی کو گرفتار کرلیا ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ایف آئی اے نے باچا خان ایئر پورٹ پر کارروائی کے دوران دہشتگردی مولوی محمد نبی کو گرفتار کرلیا،ایف آئی اے کے مطابق مولوی محمد نبی دہشتگردی میں ملوث اور اس کا نام ای سی ایل میں شامل تھا۔