بھارت میں عام انتخابات میں بی جے پی نے 300 نشستیں لیکر واضح برتری حاصل کرلی،الیکشن کمیشن نے نتائج کا اعلان کردیا

بھارت میں عام انتخابات میں بی جے پی نے 300 نشستیں لیکر واضح برتری حاصل ...
بھارت میں عام انتخابات میں بی جے پی نے 300 نشستیں لیکر واضح برتری حاصل کرلی،الیکشن کمیشن نے نتائج کا اعلان کردیا

  


نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی الیکشن کمیشن نے انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا،بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی نے 300 نشستیں لے کر واضح برتری حاصل کرلی اور تنہاحکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی جبکہ کانگریس نے صرف 51 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی الیکشن کمیشن نے انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا،جس میں بھارت کی حکمران جمات بی جے پی نے 300 نشستیں لے کر واضح برتری حاصل کرلی، بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے،بھارت میں ہونے والے لوک سبھا کے انتخابات میں بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتوں نے 352نشستیں حاصل کیں جبکہ کانگریس صرف51 نشستوں پر کامیابی حاصل کرسکی ،کانگریس اور اتحادی 95 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی ،گجرات،ہماچل سمیت کچھ ریاستوں میں بی جے پی اتحادنے کلین سوئپ کیا،مدھیہ پردیش ،گجرات ،راجستھان جیسی بڑی ریاستوں میں بی جے پی اتحاد کو بڑی کامیابی ملی،

کانگریس 1998کے بعدسے پہلی بار امیٹھی کی اپنی آبائی نشست ہار گئی،بی جے پی رہنماسمرتی ایرانی نے صدرکانگریس راہول گاندھی کو49 ہزارووٹوں سے ہرایا، بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی تاریخ میں پہلی بار غیر کانگریس حکومت دوسری بار اقتدار سنبھالے گی،مودی تیسرے سیاستدان بن جائیں گے جو دوسری باروزیر اعظم کاعہدہ سنبھالیں گے ۔

مزید : اہم خبریں /بین الاقوامی