ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف اسلام آباد پہنچ گئے

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف اسلام آباد پہنچ گئے
ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف اسلام آباد پہنچ گئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف اسلام آباد پہنچ گئے ہیں،ایرانی وزیرخارجہ آج وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے ملاقات کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرا کے وزیر خارجہ جواد ظریف 2 روزہ دورے پر اسلام آبادپہنچ گئے ،پاکستانی حکام نے ایرانی وزیر خارجہ کا استقبال کیا، ایرانی وزیر خارجہ آج شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے، ایرانی وزیرخارجہ سول اور عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد