فیملی کورٹ کاسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کو دوبارہ گرفتار کرنے کا حکم

فیملی کورٹ کاسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کو دوبارہ گرفتار کرنے کا حکم
فیملی کورٹ کاسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کو دوبارہ گرفتار کرنے کا حکم

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی فیملی کورٹ نے سٹیج اداکار طارق ٹیڈی کو دوبارہ گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق سٹیج اداکار ٹیڈی کیخلاف بچوں کا خرچ نہ دینے پرفیملی کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی،فیملی عدالت کی جج مائرہ حسن نے سماعت کی ، عدالت نے بچوں کا خرچ نہ دینے پر سٹیج اداکارطارق ٹیڈی کودوبارہ گرفتارکرنےکاحکم دیدیا،عدالت نے سی سی پی اوکوطارق ٹیڈی کوگرفتارکرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے کیس کی سماعت 18 جون تک ملتوی کردی۔

مزید : تفریح