ڈالر پھر سے مہنگاہو گیا

ڈالر پھر سے مہنگاہو گیا
ڈالر پھر سے مہنگاہو گیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں اس وقت مہنگائی کا طوفان برپا ہے اور حکومت کو بھی اس معاملے پر شدید تنقید کا سامنا ہے اور دوسری جانب ڈالر ہے کہ اس کی پرواز ہی تھم نہیں رہی اور آج ایک مرتبہ پھر سے ڈالر مہنگا ہو گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 15 پیسے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد ڈالر 151 روپے 60 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کے آغاز پر 100 انڈس میں مثبت رجحان جاری ہے ۔ سٹاک مارکیٹ میں جس وقت کاروبار شروع ہوا تو 100 انڈیکس 35 ہزار 581 کی سطح پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں بہتری آنا شروع ہوئی اور انڈیکس 175 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ35 ہزار 757 کی حد پر پہنچ گیا ۔

مزید : قومی /بزنس