پی پی رہنماﺅں کیخلاف اقامہ رکھنے کامعاملہ ،سماعت 31 مئی تک ملتوی

پی پی رہنماﺅں کیخلاف اقامہ رکھنے کامعاملہ ،سماعت 31 مئی تک ملتوی
پی پی رہنماﺅں کیخلاف اقامہ رکھنے کامعاملہ ،سماعت 31 مئی تک ملتوی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے پی پی رہنماﺅں فریال تالپور، منظور وسان، ناصر حسین ، سہیل انور سیال اور دیگر کیخلاف اقامہ رکھنے پر نااہل قراردینے کی درخواستوں پر سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں فریال تالپور،منظور وسان، ناصر حسین، سہیل انور سیال اور دیگر کیخلاف اقامہ رکھنے نااہل قرار دینے کی درخواستوں کی سماعت ہوئی،وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ اسٹیٹمنٹ کے بغیر جمع کرائے دستاویزات قابل قبول نہیں،وکیل صفائی نے کہا کہ درخواست گزار نے آمدنی یا اقامہ سے متعلق کوئی شواہد پیش نہیں کیے،سہیل انور سیال کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ درخواست پر جواب کی تیاری کیلئے مہلت دی جائے ،عدالت نے فریال تالپور اور دیگر کے اقامہ رکھنے کیخلاف درخواستوں کی سماعت31مئی تک ملتوی کردی۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی