آئی ایم ایف پروگرام طے پاجانے سے پاکستان میں اقتصادی ترقی بڑھے گی ،ترجمان جیری رائس

آئی ایم ایف پروگرام طے پاجانے سے پاکستان میں اقتصادی ترقی بڑھے گی ،ترجمان ...
آئی ایم ایف پروگرام طے پاجانے سے پاکستان میں اقتصادی ترقی بڑھے گی ،ترجمان جیری رائس

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)آئی ایف ایم کے ترجمان جیری رائس نے کہا ہے کہ پاکستان کےساتھ 6 ارب ڈالرپروگرام پربات چیت ہوئی، آئی ایم ایف پروگرام طے پاجانے سے پاکستان کیلئے قرضوں کادباؤکم ہوگااور اقتصادی ترقی بڑھے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف کے ترجمان جیری رائس نے صحافیوں کوآن لائن بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں معاشی اصلاحات چاہتے ہیں،آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کومعاشی طورپرمستحکم کرےگا،جیری رائس نے کہا کہ پاکستان کےساتھ سٹاف لیول مذاکرات 12 مئی کو ہوئے،پاکستان کےساتھ 6 ارب ڈالرپروگرام پربات چیت ہوئی،آئی ایم ایف کے ترجمان نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام طے پاجانے سے پاکستان کیلئے قرضوں کادباؤکم اور اقتصادی ترقی بڑھے گی۔انہوں نے کہا کہ پروگرام سے پاکستان میں سماجی شعبوں کیلئے اخراجات بڑھیں گے، پروگرام سے انفرااسٹرکچراورانسانی وسائل کی بہتری ممکن ہوگی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد