کپتان سرفراز احمد نے جلد ہی اپنا واٹس ایپ نمبر بدلنے کا اعلان کردیا مگر کیوں؟ جان کرآپ کو بھی ہنسی آجائے گی

کپتان سرفراز احمد نے جلد ہی اپنا واٹس ایپ نمبر بدلنے کا اعلان کردیا مگر کیوں؟ ...
کپتان سرفراز احمد نے جلد ہی اپنا واٹس ایپ نمبر بدلنے کا اعلان کردیا مگر کیوں؟ جان کرآپ کو بھی ہنسی آجائے گی

  

لندن (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان  سرفراز احمد بھی مفت کے ٹکٹ مانگنے والوں سے تنگ آ کر جلد ہی اپنا واٹس ایپ نمبر بدلنے کا اعلان کردیا۔

کپتانوں کی پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے کہاکہ پاک بھارت میچ دیکھنے والوں کا جوش و خروش زیادہ ہونے کی وجہ ٹکٹ ملنا ہی محال ہوجاتا ہے، آپ اس بارے میں کیا کہیں گے؟ جس پر سرفراز احمد نے کہاکہ ٹکٹوں کی تو واقعی بڑی مانگ ہوتی ہے، میں تو جلد ہی اپنا واٹس ایپ نمبر ہی تبدیل کردوں گا۔سرفراز احمد سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ بھی عمران خان کی طرح وزیر اعظم بننا چاہیں گے؟ جواب میں وکٹ کیپر مسکرائے اور بولے، یقیناً بطور کپتان ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی قیادت میرے لیے اعزاز سے کم نہیں اور میری خواہش ہے کہ ہماری ٹیم 1992 کی تاریخ دہرائے۔ لیکن عمران خان کی طرح مستقبل میں کیا میں بھی وزیر اعظم بنوں گا اس کے بارے میں مجھے پتا نہیں۔

سرفراز احمد نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی جیت کیلئے پر عزم ہیں 92 کے ورلڈ کپ میں مشکلات کے باوجود ہمیں فتح ملی۔ پاک انگلینڈ سیریز سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے ،حالیہ سیریز کے بعد فیلڈنگ سمیت دیگر کوتاہیوں پر قابو پالیا گیا ہے۔ پاکستان ٹیم میں بہترین بولنگ،فیلڈنگ اور بیٹنگ کی صلاحیت ہے اور ہم کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کیلئے تیار ہیں۔ایک سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے کہا کہ وہاب ریاض کو ان کی تجربہ کاری کی وجہ سے ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

مزید : کھیل