ورلڈکپ میں شریک یہ 3 باؤلر انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں؟ بریٹ لی نے حیران کن نام بتا دئیے

ورلڈکپ میں شریک یہ 3 باؤلر انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں؟ بریٹ لی نے حیران ...
ورلڈکپ میں شریک یہ 3 باؤلر انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں؟ بریٹ لی نے حیران کن نام بتا دئیے

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق آسٹریلوی فاسٹ باؤلر بریٹ لی نے ورلڈکپ کیلئے اپنے 3 فیورٹ اور حریف ٹیموں کیلئے خطرناک ثابت ہونے والے باؤلرز کے نام بتائے ہیں مگر ان میں کوئی بھی پاکستانی باؤلر نہیں ہے۔

بریٹ لی نے دو آسٹریلوی اور ایک بھارتی باؤلر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے خیال ظاہر کیا کہ آسٹریلوی ٹیم کے پاس مچل سٹارک کی صورت میں ایک کامیاب باؤلر موجود ہے جو ماضی کی طرح اب بھی اپنی رفتار، لائن اینڈ لینتھ اور مہارت کے باعث کینگروز کیلئے فتح گر ثابت ہو سکتے ہیں۔

بریٹ لی کا کہنا ہے کہ بھارتی باؤلر جسپریت بمرا بہت ہی زبردست ہے اور اس کا ریکارڈ بھی نہایت شاندار ہے جبکہ وہ نئی اور پرانی گیند کرانے پر مہارت رکھنے کے علاوہ یارکرز کرنے کا بھی کمال فن رکھتا ہے۔ سابق آسٹریلوی پیسر کے مطابق آسٹریلین ٹیم کے پیٹ کومنز اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں اور ان کے مطابق وہ ایک مکمل پیکیج باؤلر ہیں۔

مزید : کھیل