بھارت میں انتخابات ،اداکارہ ” ارمیلا مٹونڈکر“جیت گئیں یا ہار گئیں ؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

بھارت میں انتخابات ،اداکارہ ” ارمیلا مٹونڈکر“جیت گئیں یا ہار گئیں ؟ جان کر ...
بھارت میں انتخابات ،اداکارہ ” ارمیلا مٹونڈکر“جیت گئیں یا ہار گئیں ؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

  


ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ٓبھارت میں ہونے والے طویل انتخابات آخر کار اختتام پذیر ہو گئے ہیں اور نریندر مودی کی جماعت واضح اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے جبکہ کانگرس کو نہایت شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انڈین نیشنل کانگرس کی امیدواراداکارہ ارمیلا مٹونڈکر نے شمالی ممبئی سے الیکشن میں حصہ لیا لیکن بھارتی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق وہ بری طرح سے انتخاب ہار گئیں ہیں اور بی جے پی کے رہنما نے انہیں بڑے مارجن سے شکست سے دو چار کر دیاہے ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما گوپال شیٹی نے 7 لاکھ 6 ہزار 678 ووٹ حاصل کیے اور کامیاب ٹھہر ے جبکہ ان کے مد مقابلہ بالی ووڈ اداکار ہ ارمیلا مٹونڈکر تھیں جنہیں دو لاکھ 41 ہزار 431 ووٹ ملے اور وہ دوسرے نمبر پر رہیں ۔

یاد رہے کہ بھارتی الیکشن کمیشن نے انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا،جس میں بھارت کی حکمران جمات بی جے پی نے 300 نشستیں لے کر واضح برتری حاصل کرلی اور تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے،بھارت میں ہونے والے لوک سبھا کے انتخابات میں بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتوں نے 352نشستیں حاصل کیں جبکہ کانگریس صرف51 نشستوں پر کامیابی حاصل کرسکی ،کانگریس اور اتحادی 95 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

مزید : بین الاقوامی