لاہورہائیکورٹ،مریم نوازاورکیپٹن(ر)صفدرکانام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے درخواست پر سماعت
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدرکانام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق درخواستگزار نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا کہ ہارٹ اٹیک کے باعث ہائیکورٹ پیش نہیں ہوسکا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدم پیروی پرخارج کی گئی درخواست بحال کی جائے،مریم نوازاورکیپٹن (ر)صفدرکانام ای سی ایل سے نکالاجائے۔