پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف درخواست پر سماعت،ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو فوری پیش ہونے کا حکم

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف درخواست پر سماعت،ایڈیشنل اٹارنی ...
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف درخواست پر سماعت،ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو فوری پیش ہونے کا حکم

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافہ کیخلاف درخواست کی سماعت پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو فوری طور پر پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست میں وفاقی حکومت ،اوگراور ایف بی آرکو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ مدثر چودھری اور احمدسعیدنے دلائل دیئے ،عدالت نے ایف بی آر اوروفاقی حکومت سے جواب طلب کررکھا ہے ،عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کوفوری طور پر پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور