لاہورہائیکورٹ کی پانی کے ضیاع کو روکنے کیلئے درخواست پر فل بنچ کی تشکیل کی سفارش
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے پانی کے ضیاع کو روکنے کیلئے درخواست پر فل بنچ کی تشکیل کی سفارش کردی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پانی کے ضیاع کو روکنے کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس جواد حسن نے درخواست کی سماعت کی،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل رائے شاہدنے کہا کہ پانی کے تحفظ کیلئے ابھی ایکٹ نہیں بنا،بل کی سطح پر درخواست قابل سماعت نہیں ہے، جسٹس جوادحسن نے کہا کہ یہ مفاد عامہ کا معاملہ ہے،ملک میں پانی ہی تو بچا ہے،جسٹس جواد حسن نے پانی کے معاملے پر فل بنچ کی تشکیل کی سفارش کردی۔