جعلی اکاﺅنٹس کیس،ندیم بھٹو کے مزید جسمانی ریمانڈ کی نیب کی استدعا مسترد،جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

جعلی اکاﺅنٹس کیس،ندیم بھٹو کے مزید جسمانی ریمانڈ کی نیب کی استدعا ...
جعلی اکاﺅنٹس کیس،ندیم بھٹو کے مزید جسمانی ریمانڈ کی نیب کی استدعا مسترد،جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں گرفتار نوڈیروہاؤس کے انچارج ندیم بھٹوکے مزید جسمانی ریمانڈ کی نیب کی استدعا مستردکردی،عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں جعلی بینک اکاؤنٹ کیس کی سماعت ہوئی، نیب نے نوڈیروہاؤس کے انچارج ندیم بھٹوکو احتساب عدالت میں پیش کیا،ملزم کواحتساب عدالت کے جج ارشدملک کے روبروپیش کیا گیا،نیب نے ندیم بھٹوکے مزید جسمانی ریمانڈکی استدعا کی،عدالت نے ملزم کے مزیدجسمانی ریمانڈکی استدعامستردکردی اورملزم کوجوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد