پاکستان اورایران کے درمیان وفودکی سطح پرمذاکرات ،دوطرفہ معاملات پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

پاکستان اورایران کے درمیان وفودکی سطح پرمذاکرات ،دوطرفہ معاملات پر تعاون ...
پاکستان اورایران کے درمیان وفودکی سطح پرمذاکرات ،دوطرفہ معاملات پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اورایران کے درمیان وزارت خارجہ میں وفودکی سطح پرمذاکرات ہوئے،شاہ محمودقریشی اورجوادظریف اپنے ممالک کے وفودکی قیادت کی ،مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات،علاقائی صورتحال،باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا،فریقین نے وزیراعظم کے دورہ ایران میں طے فیصلوں پرعملدرآمدپراظہاراطمینان کیا اوردوطرفہ معاملات پرتعاون بدستورجاری رکھنے پراتفاق کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف دوروزہ سرکاری دورے پر اسلام آبادپہنچ گئے ،ایرانی وزیر خارجہ وفد کے ہمراہ وزارت خارجہ پہنچے جہاں شاہ محمود قریشی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا،وزارت خارجہ میں پاکستان اور ایران کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے،مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات،علاقائی صورتحال،باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا،فریقین نے وزیراعظم کے دورہ ایران میں طے فیصلوں پرعملدرآمدپراظہاراطمینان کیا اوردوطرفہ معاملات پرتعاون بدستورجاری رکھنے پراتفاق کیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کسی کے بھی مفادمیں نہیں،تمام امورکوسفارتی سطح پرحل کرنے کے حامی ہیں ،انہوں نے کہا کہ سٹیک ہولڈرزکوتحمل اوربردباری کامظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے،ہم خطے میں امن کیلئے کرداراداکرتے رہیں گے،ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ قیام امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کوقدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد