نیب نے شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے عدالتی فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب)نے شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے شہبازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی،نیب کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا ای سی ایل سے نام نکالنے کافیصلہ درست نہیں،شہبازشریف نیب کی تحقیقات کو متاثر کرنے کی کوشش کررہے ہیں ،خدشہ ہے کہ شہبازشریف بیرون ملک فرار یاانڈرگراﺅنڈہو جائیں گے ۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملزم کی عدم دستیابی پر نیب کی تحقیقات اور کارروائی رک جائے گی،مقدمے کے شریک ملزم سلمان شہبازپہلے ہی بیرن ملک فرا ہو چکے ہیں،عدالت سے استدعا ہے کہ لاہورہائیکورٹ کافیصلہ کالعدم قراردے کرشہبازشریف کا ای سی ایل میں نام بحال کیا جائے ۔