بھارت، ترکی نے ایرانی تیل کی خریداری بند کردی

بھارت، ترکی نے ایرانی تیل کی خریداری بند کردی
بھارت، ترکی نے ایرانی تیل کی خریداری بند کردی

  

لندن (ویب ڈیسک) امریکی پابندیوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے بھارت اور ترکی نے ایران سے تیل کی خریداری بند کردی۔

امریکہ میں تعینات بھارتی سفیر نے میڈیا کو بتایا کہ بھارت نے ایران سے تیل کی درآمد بتدریج کم کی۔ اپریل میں صرف 10لاکھ ٹن تیل ایران سے خریدا گیا اس کے بعد تہران سے تیل کی خریداری نہیں کی گئی۔ دوسری طرف ترکی نے بھی ایرانی تیل کی درآمد روک دی ہے۔ انقرہ حکومت تہران سے ہر ماہ 9 لاکھ 12ہزار ٹن تیل خرید رہی تھی جو اس کی مجموعی درآمد کا 47 فیصد تھا۔

پابندیوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے امریکہ نے ایرانی تیل کی سپلائی کی نگرانی سخت کردی ہے۔ جس پر ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا کہ تہران حکومت امریکی دباﺅ کے سامنے نہیں جھکے گی۔مبصرین کے مطابق ایران اب ایسے آئل ٹینکرز کی مدد سے تیل کی سپلائی کی کوشش کرے گا جو ریڈار پر نہ دیکھے جاسکیں۔

یاد رہے ایرانی تیل کی خریداری کیلئے بھارت اور ترکی سمیت 8ممالک کو دی جانے والی امریکی مہلت دو مئی کو ختم ہوگئی تھی۔

مزید : برطانیہ