چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا اعزاز، پہلے پاکستانی کی حیثیت سے کیمبرج یونیورسٹی یونین سے خطاب کریں گے

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا اعزاز، پہلے پاکستانی کی حیثیت سے کیمبرج یونیورسٹی ...
چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا اعزاز، پہلے پاکستانی کی حیثیت سے کیمبرج یونیورسٹی یونین سے خطاب کریں گے

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے منفرد اعزاز اپنے نام حاصل کرلیاوہ کیمبرج یونیورسٹی یونین سے خطاب کریں گے ،کیمبرج یونیورسٹی کی تاریخ میں چیف جسٹس پہلے پاکستانی ہیں جوخطاب کریں گے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کیمبرج یونیورسٹی یونین سے خطاب کریں گے ،چیف جسٹس کاکیمبرج یونیورسٹی میں خطاب 9 جون کوہوگا ،کیمبرج یونیورسٹی کی تاریخ میں چیف جسٹس پہلے پاکستانی ہیں جوخطاب کریں گے ،کیمبرج یونیورسٹی میں امریکی صدورسمیت وسربراہان خطاب کرچکے ہیں ،چیف جسٹس کیساتھ ملائیشیا اورنیپال کے وزرائے اعظم بھی مدعو ہیں۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ایل ایل ایم کی ڈگری بھی کیمبرج یونیورسٹی سے حاصل کی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد